Friday, April 19, 2024

برطانوی لڑاکا طیاروں کی شام میں داعش کےٹھکانوں پردوسری فضائی کارروائی

برطانوی لڑاکا طیاروں کی شام میں داعش کےٹھکانوں پردوسری فضائی کارروائی
December 6, 2015
دمشق (ویب ڈیسک)برطانوی لڑاکا طیاروں کی شام میں داعش کے خلاف دوسری فضائی کارروائی کی ۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعش کے خلاف دوسری فضائی کارروائی کی  حملوں میں داعش کے زیر قبضہ تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلون کا کہنا ہے کہ دو ٹائیفون طیاروں نے پہلی بار فضائی کارروائی میں حصہ لیا جن کی مدد سے مشرقی شام کے علاقے عمار میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ٹائیفون جیٹ طیاروں نے قبرص کی اکروتری ائیر بیس سے اڑان بھری  قبرص میں ٹائیفون لڑاکا طیاروں کو بھیجنے کا مقصد ٹورناڈو لڑاکا طیاروں کی فورس کو مضبوط بنانا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ عراق میں بھی داعش کی کارروائیوں اور معاشی وسائل کو محدود کر دیا گیا ہے داعش اور سنجار میں ریپر ڈرون طیارے کے ذریعے داعش کے لیے بم لے جانے والے ایک ٹرک کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔