Thursday, May 9, 2024

برطانوی فضائیہ کا کراچی میں ائیر شو، دیکھنے والوں کے دل موہ لئے

برطانوی فضائیہ کا کراچی میں ائیر شو، دیکھنے والوں کے دل موہ لئے
October 5, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی تاریخ میں پہلی بار برطانوی فضائیہ کا ائیر شو۔ رائل ایئر فورس کی ریڈ ایرو ٹیم نے سی ویو پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور دیکھنے والوں کے دل موہ لئے ۔
پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈرنے بھی ائیر شو میں حصہ لیا ۔تقریب میں گورنرسندھ ،وزیراعلی ٰ مراد علی شاہ ، کور کمانڈر اور سفارتکاروں نے شرکت کی ۔