Saturday, April 20, 2024

برطانوی عدالت کا وجے مالیاکو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

برطانوی عدالت کا  وجے مالیاکو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ
December 11, 2018
لندن ( 92 نیوز)برطانیہ کی عدالت نے بھارتی بزنس مین وجے مالیا کو کرپشن کے الزامات کے تحت بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ بھارتی سرمایہ کار وجےمالیا کے خلاف نو ہزار کروڑ روپے کے فراڈ ،دھوکہ دہی اور ہیراپھیری کا الزام ہے۔وجے مالیا کو لندن کی ویسٹ منسٹر کورٹ نے بھارت بھیجنے کا حکم دیے دیا ہے۔برطانوی کورٹ کے اس فیصلے کا بھارتی حکام نے خیر مقدم کیاہے۔ باسٹھ سالہ مالیا کے خلاف لندن کی ویسٹ منسٹر کورٹ میں کیس دائر کیا گیا تھا کہ ان کو بھارت بھیجا جا سکتا ہے یا نہیں ،تاکہ ان کے خلاف بھارت میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں تحقیقات ہوسکیں۔ وجے مالیانے منی لانڈرنگ کے الزامات کے بعد ملک چھوڑ دیا تھا ۔ وہ مارچ  2016 سے لندن میں سیاسی پناہ لئے ہوئے تھے۔ اگر بھارت برطانیہ سےاپنے ملزم کو واپس بلا سکتا ہے تو پاکستان میں عوامی حلقوں میں یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ کرپشن کرکےبرطانیہ میں جائیدادیں بنانے والے اورمنی لانڈرنگ جیسے مقدمات کا سامنے کرنے والے پاکستانی حکام بھی واپس آسکتے ہیں، جن میں پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرفہرست ہیں۔