Friday, March 29, 2024

برطانوی صحافی کے انکشاف درست ثابت ہونے لگے،برطانیہ نے بھارتی دباؤ پر منی لانڈرنگ کیس میں دلچسپی لینا چھوڑ دی

برطانوی صحافی کے انکشاف درست ثابت ہونے لگے،برطانیہ نے بھارتی دباؤ پر منی لانڈرنگ کیس میں دلچسپی لینا چھوڑ دی
July 12, 2015
انگلینڈ(92نیوز)برطانوی صحافی  اوون بینٹ جونز کے انکشافات درست ثابت ہونے لگے ہیں برطانیہ نے بھارتی دباؤ پر منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش میں دلچسپی لینا چھوڑ دی،پاکستان  کو مطلوب دہشت گردوں کی حوالگی سے بھی انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی  حکومت کی  منی لانڈرنگ کیس  میں دلچسپی کم ہو گئی ، جبکہ عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں تیزی دکھائی جا رہی ہے،، اپنی ایک  رپورٹ میں برطانوی صحافی اووینٹ بینٹ جونز نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت سے امداد لینے سے متعلق طارق میر اور سرفراز مرچننٹ کے اعترافی بیان کے بعد  پاکستان  اس کیس پر جلد از جلد پیش رفت چاہتا ہے۔ جبکہ بھارتی دباؤ کی وجہ سے برطانوی حکومت  اب اس کیس میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہی،،کیونکہ الزامات ثابت ہونے پر پاکستان کا عالمی سطح پر بھارتی مداخلت کے خلاف مقدمہ مزید مضبوط ہو گا،پاکستانی حکومت پہلے ہی اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف آواز بلند کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔ دوسری جانب عمران فاروق قتل کیس میں اسکاٹ لینڈیارڈ  فوری پیش رفت چاہتی ہے، اور ملزموں تک رسائی کے ساتھ ساتھ ان کی حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ تاہم بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کو  پاکستان کے حوالے کرنے کو تیار نہیں۔   رپورٹ کے مطابق ایم آئی سیکس نے نام نہاد بلوچ  رہنماؤں کو فوری طور پر اپنی نقل و حرکت اور سرگرمیاں محدود کرنے کا بھی کہا ہے،منی لانڈرنگ کیس میں برطانیہ کی جانب سے سست پیشرفت پر پاکستان نے عمران فاروق کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ساتھ تعاون کا عمل سست کر دیا ہے ،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پاکستان میں معظم علی اور محسن سید سے تحقیقات کی تاہم انہیں ابھی تک تیسرے ملزم تک رسائی دینے کا فیصلہ نہیں ہوا۔