Friday, April 19, 2024

برطانوی شہزادے ولیم اور ڈیچز آف کیمبرج کے ہاں ننھی پری کی پیدائش

برطانوی شہزادے ولیم اور ڈیچز آف کیمبرج کے ہاں ننھی پری کی پیدائش
May 2, 2015
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی شہزادے ولیم اور ڈیچزآف کیمبرج کے ہاں ننھی  پری کی  پیدائش ہوئی ہے،برطانوی وزیراعظم سمیت دنیابھرسے شاہی جوڑے کو مبارک بادکے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  کیٹ مڈلٹن کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی خبرآتے ہی کنسنگٹن محل  سمیت برطانیہ بھر میں جشن کا سماں ہے ،جرمنی اورآسٹریلیا  سمیت دنیابھر سے شاہی خاندان کو مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے۔ شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ بچی کی پیدائش سینٹ میری اسپتال میں مقامی  وقت کے مطابق آج صبح آٹھ بج کرچونتیس منٹ پر ہوئی  اورزچہ وبچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ ننھی پری کاوزن آٹھ پاؤنڈہے اورپیدائش کے وقت شہزادہ ولیم بھی اسپتال میں موجود تھے ، اسپتال کے اردگرد سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور جس وارڈ میں شہزادی کو رکھا گیا ہے اس کے داخلی دروازے پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ 1 2