Thursday, March 28, 2024

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کے حوالے سے برطانیہ میں جشن کا سماں

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کے حوالے سے برطانیہ میں جشن کا سماں
May 19, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ایک ہونے کا دن آ گیا۔ دولہا دلہن کے کپڑے بھی تیار ہو گئے ۔ مہمان ہوں یا میزبان سب بے قرار ہیں ۔ ونڈسر کاسل کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو چکی ہے جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی تعداد بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ وہ اس شادی کے حوالے سے بے حد پرجوش ہیں۔ شادی کی تیاریوں میں برطانوی مسلح افواج بھی پیش پیش ہیں۔ شادی کے مقام پر فوجی دستوں نے شادی کے جلوس کی ریہرسل کے دوران شاندار دھنیں بکھیر کر تیاریوں کو چار چاند لگا دیئے۔