Friday, May 17, 2024

برطانوی شہزادہ چارلس کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ، کورونا سے جانی نقصان پر تعزیت کی

برطانوی شہزادہ چارلس کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ، کورونا سے جانی نقصان پر تعزیت کی
December 3, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی شہزادہ چارلس نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پاکستان میں کورونا سے جانی نقصان پر تعزیت کی۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پرنس آف ویلز نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون رابطہ کیاْ۔ پرنس آف ویلز نے دونوں دولت مشترکہ ممالک کے مابین تعلقات قریبی تعلقات کی تجدید کی۔ پاکستان اور برطانیہ کے مابین بین الاقوامی سطح پر تعلقات بہترین دوستی کا مظہر ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق شہزادہ چارلز نے پاکستان میں کورونا وباء سے جانی نقصان پر تعزیت  کی ۔  شہزادہ چارلز نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران برطانیہ پاکستان کمزور طبقے کو مدد فراہم کررہا ہے۔

وزیر اعظم خان  نے  مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا ۔ گفتگو کے دوران موسمیاتی تبدیلی اور تحفظ ماحولیات کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا ۔

شہزادہ چارلز نے کہا کہ برطانیہ آئندہ سال موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ پرنس آف ویلز نے موسمیاتی تغیر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عزم کا خیرمقدم کیا ۔ شہزادہ چارلز  نے اس  عزم  کا اعادہ  کیا کہ  پاکستان کو قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافے کی بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔