Friday, March 29, 2024

برطانوی شہر مانچسٹر کےجنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

برطانوی شہر مانچسٹر کےجنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
June 27, 2018
لندن ( 92 نیوز ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے بعد برطانوی شہر مانچسٹر کے بھی جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، ہزاروں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا  ہے جب کہ  فائر فائٹرز دن رات شعلوں کو ٹھنڈا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ برطانوی شہر مانچسٹر کے پہاڑی جنگلات پر بھی آگ بھڑک اٹھی ہے ، جس نے دو ہزار ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے ، چوبیس مکانات جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں اور  سیکڑوں افراد کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ سیکڑوں فائر فائٹرز مورلینڈ فائر پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، اب تک پینسٹھ ہزار گیلن پانی استعمال کیا جاچکا ہے ، حکام نے جنگلاتی آگ کو بڑا واقعہ قرار دے کر فوج کو بھی الرٹ کردیا ہے ۔ دوسری جانب امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی جنگلات میں لگی آگ  تاحال بے قابو ہے ،  بھڑکتے شعلوں نے 13 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر راکھ کرڈالا ہے ، ہزاروں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں ۔ ستائیس سو فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں  لیکن خشک موسم اور تیز ہوائیں شعلوں کو تیزی سے پھیلا رہی ہیں ۔ جس سے  فائر فائٹرز کو  شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔