Tuesday, May 21, 2024

برطانوی شاہی خاندان کی چار نسلوں نے مل کر پڈنگ تیار کی ‏

برطانوی شاہی خاندان کی چار نسلوں نے مل کر پڈنگ تیار کی ‏
December 25, 2019
لندن ( 92 نیوز) کرسمس منانے کیلئے برطانوی شاہی خاندان  بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا ، تہوار پر منہ میٹھا کرنے کیلئےچار نسلوں نے مل کر پڈنگ تیار کی۔ برطانوی شاہی خاندان  کرسمس کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منارہا ہے ، اس حوالے سے بکنگھم پیلس میں خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ملکہ الزبتھ، ان کے صاحبزادے شہزادہ چارلس، ان کے صاحبزادے شہزادہ ولیم اور ان کے بیٹے شہزادہ جارج شاہی محل کے میوزک روم میں اکٹھے ہوئے جہاں ان چار نسلوں نے مل کر پڈنگ تیار کی۔ اس موقع پر ننھے شہزادے جارج کی خوشیاں بھی دیدنی تھیں جو بڑے سے باؤل میں خوب چمچ ہلاتے نظر آئے۔