Friday, March 29, 2024

برطانوی شاہی خاندان میں ولیم اور ہیری باقاعدہ طور پر الگ ہو گئے

برطانوی شاہی خاندان میں ولیم اور ہیری باقاعدہ طور پر الگ ہو گئے
March 15, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانوی شہزادوں ولیم اور ہیری کا اپنے گھر الگ الگ کرنے کا فیصلہ سامنے آ گیا۔ ملکہ ایلزبتھ نے بھی دونوں بھائیوں کو الگ ہونے کی اجازت دیدی۔ ہیری بکنگھم پیلس میں ہی نیا گھر آباد کریں گے۔ بکنگھم پیلس کےایک بیان کے مطابق ڈیوک آف سسکس شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ ڈچزآف سسکس میگھن مارکل نےاپنی شاہی رہائش گاہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ڈچزآف کیمبرج کیٹ مڈلٹن سےالگ کر لی۔ پہلے ہیری اور میگھن کو ولیم اور کیٹ کے ساتھ مشترکہ شاہی عملے کی معاونت حاصل تھی تاہم اب ملکہ نےانہیں الگ ہونے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد دونوں کا شاہی عملہ گھر اور دفاتر الگ ہو جائیں گے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میگھن اور ہیری کے ہاں اپریل کے آخر یا مئی کے آغاز میں بچے کی ولادت متوقع ہے۔ میگھن اور کیٹ میں چپقلش کی خبریں کچھ عرصے سے میڈیا میں آرہی تھیں۔