Thursday, March 28, 2024

برطانوی شاہی خاندان میں خوشیوں کی ایک اور دستک

برطانوی شاہی خاندان میں خوشیوں کی ایک اور دستک
October 15, 2018
لندن ( 92 نیوز) برطانوی شاہی خاندان میں خوشیوں نے ایک اور دستک دے دی ، شاہی خاندان  میں ایک نئے مہمان کی آمد آنے والی ہے ۔ شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل  امید سے ہیں۔ پرنس چارلس اور آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے   شہزادہ  ہیری  اور انکی  اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں  ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے۔ یہ انکشاف شاہی محل کے ترجمان نے کیا ہے ،   شاہی خاندان میں  نئے مہمان کی آمد  اگلے سال  موسم بہار میں متوقع ہے  ۔ اب اگر بات کی جائے وراثت کی تو میگھن اور ہیری کا بچہ برطانوی تاج کا ساتواں وارث ہوگا جبکہ وراثت کی دوڑ میں پہلہ نمبر شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے والد شہزادہ چارلس کا ہے ،جس کے بعد دوسرے نمبر پر شہزادہ ولیم ہیں ۔ شہزادہ ولیم کے بعد شاہی تحت ان کے تینوں بچوں، شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لویس کو ملے گا ،جس کے بعد شاہی خاندان کی گدی چھٹے نمبر پر شہزادہ ہیری کو ملے گی اور ان کے بعد ان کی اولاد کو تخت سونپا جائے گا۔