Thursday, April 18, 2024

برطانوی شاہی جوڑے کی شکر پڑیاں پر عشایے میں شرکت

برطانوی شاہی جوڑے کی شکر پڑیاں پر عشایے میں شرکت
October 15, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان کے تاریخی دورے میں اہم مصروفیات جاری ہیں۔ شاہی جوڑے نے شکر پڑیاں پر عشایے میں شرکت کی۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مِڈلٹن رکشہ میں پہنچے۔ برطانوی ، شاہی جوڑے ، شکر پڑیاں ، عشایے ، شرکت برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان میں ہر جگہ پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے مصروفیات کا آغاز اسلام آباد کے گرلز اسکول کے دورے سے کیا، بچیوں سے ملاقاتیں کیں۔ شاہی جوڑے نے پاکستان کے نظام تعلیم سے متعلق بات چیت کی، کلاس رومز کا معائنہ بھی کیا۔  برطانوی ، شاہی جوڑے ، شکر پڑیاں ، عشایے ، شرکت شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے مارگلہ ہلز کی سیر کی اور ہائیکنگ ٹریک ٹریل فائیو کا دورہ کیا۔ دیہات کے بچوں نے دیہی زندگی سے متعلق آگاہ کیا۔ مہمان جوڑا اسلام آباد کے قدرتی حسن کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا، شاہی جوڑے نے شکر پڑیاں سے بھی اسلام آباد کا نظارہ کیا، رات کے مناظر نے دل موہ لیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایوان صدر میں صدرعارف علوی اور  پی ایم ہائوس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جہاں شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ برطانوی شاہی جوڑا بدھ کے روز شمالی علاقوں کی سیر پر چترال پہنچے گا، درہ خیبر کا دورہ بھی کرے گا، 17 اکتوبر کو لاہور آمد ہو گی۔