Friday, April 19, 2024

برطانوی شاہی جوڑے کی آمد  تاریخی تعلقات کی کڑی ہے ،برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی شاہی جوڑے کی آمد  تاریخی تعلقات کی کڑی ہے ،برطانوی ہائی کمشنر
October 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کو دو طرفہ تاریخی تعلقات کی کڑی قرار دے دیا۔ تھامس ڈریو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کی آمد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی ہے ، برطانوی شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو چترال جائے گا اور مقامی افراد سے ملاقاتیں کرے گا۔ موسم بہتر ہے ، سکیورٹی مسائل نہ ہوئے تو برطانوی مہمان درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کریں گے ۔ برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔