Saturday, April 20, 2024

برطانوی شاہی جوڑے نے دنیا کو نومولود شہزادے کا دیدار کروا دیا

برطانوی شاہی جوڑے نے دنیا کو نومولود شہزادے کا دیدار کروا دیا
May 8, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑے نے دنیا کو نومولود شہزادے کا دیدار کروا دیا۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل بیٹے کی پیدائش  کو ایک خواب کی مانند قرار دیتے ہیں۔ سفید شال میں لپٹے ننھے شہزادے کو اس کےوالد شہزادہ ہیری نے گود میں اٹھایا ہوا تھا۔ شہزادہ ہیری نے باپ بننے کے تجربے کو حیرت انگیز قرار دیا ہے۔ میگھن  مرکل کہتی ہیں ان کا بیٹا ایک خواب کی مانند ہے۔ شاہی جوڑی نے  اظہار محبت اور نیک خواہشات پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں  پیر کے روز  بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم شہزادے کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا۔ شہزادہ تخت کی دوڑ میں ساتویں نمبر پر ہے۔