Thursday, May 9, 2024

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا، پرتپاک استقبال
October 15, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن تاریخی دورے پرپاکستان پہنچ گئے، نورخان ایئربیس پر پرتپاک استقبال کیا گیا،پانچ روز کے دوران اہم مقامات کا دورہ کریں گے، آج صدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں ہوں گی۔ برطانوی شاہی جوڑے کی تاریخی دورے پر پاکستان آمد، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن تیرہ سال بعد پاکستان آنے والی برطانوی شاہی خاندان کی شخصیات ہیں، نورخان ایئربیس پر پرتپاک استقبال، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ برطانوی شاہی جوڑا آج صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ اسلام آباد کے ایک اسکول کا دورہ بھی شیڈول کا حصہ ہے، جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن این جی اوز کے لئے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں بھی شرکت کریں گے، آج شام پاکستان مونومنٹ پر تقریب میں بھی شرکت شیڈول میں شامل ہے، نوجوانوں اورسول سوسائٹی سے ملاقاتیں ہوں گی۔ برطانوی شاہی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کرے گا، شیڈول میں چترال اور درہ خیبر کا دورہ بھی شامل ہے، برطانوی شاہی جوڑے کی رہائش برطانوی ہائی کمیشن میں ہوگی۔