Wednesday, April 24, 2024

برطانوی شاہی جوڑا رواں برس موسم خزاں میں پاکستان آئے گا

برطانوی شاہی جوڑا رواں برس موسم خزاں میں پاکستان آئے گا
July 1, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑا رواں برس موسم خزاں میں پاکستان آئے گا۔ شاہی محل کے مطابق لیڈی ڈیانا کے فرزند شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کا اعلان کنسنگٹن پیلس کی جانب سےکیا گیا۔ شاہی محل کے مطابق دورہ دفتر خارجہ اور کامن ویلتھ کی درخواست پر کیا جائے گا۔ شہزادہ ولیم تیرہ سال بعد پاکستان آنے والی برطانوی شاہی شخصیت ہیں۔ ان سے قبل دو ہزار چھ میں برطانوی ولی عہد چارلس اہلیہ کے ہمراہ پاکستان آئے تھے اور بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا تھا۔ لاکھوں دلوں کی دھڑکن لیڈی ڈیانا کی پاکستان سے محبت ڈھکی چھپی نہیں تھی اور ان کی آمد پر پاکستانیوں نے بھی ہمیشہ والہانہ استقبال کیا۔ شاہی محل کے مطابق ملکہ برطانیہ ایلزبتھ نے بھی 1961 اور 1997 میں پاکستان کے دورے کئے تھے جہاں ان کا شایان شان استقبال کیا گیا۔ شاہی جوڑے کی آمد کے اعلان کا برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ڈیوک اینڈڈچزآف کیمبرج کا دورہ دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کا عکاس ہے۔