Friday, April 26, 2024

برطانوی شاہی جوڑا جزیرہ فیجی کے تین روزہ دورے کے بعد ٹونگا پہنچ گیا

برطانوی شاہی جوڑا جزیرہ فیجی کے تین روزہ دورے کے بعد ٹونگا پہنچ گیا
October 25, 2018
نکوالفا (92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑا جزیرہ فیجی کے تین روزہ دورے کے بعد ٹونگا پہنچ گیا جہاں ان کا استقبال ٹونگا کی شہزادی اینجلیکا نے کیا۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل آج ٹونگا کے بادشاہ اور ملکہ کی دعوت استقبالیہ اور عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔ شاہی جوڑے نے دورہ ٹونگا جزیرہ فیجی پر برطانوی فیجیان سپاہی کے مجسمے کی رونمائی کے بعد کیا۔ قبل ازیں شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل نے سڈنی میں موجود اینزیک یادگار کے توسیع شدہ حصے کا افتتاح کر دیا۔ یہ یادگار جنگ عظیم اول میں مرنےوالوں کی یاد میں بنائی گئی۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری نے اپنا سفید روایتی شاہی فوجی کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جس پر تمغے بھی لگے تھے جبکہ میگھن مارکل نےکالے رنگ کا گاؤن نما جوڑا پہنا۔ شاہی جوڑے نے یادگار پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور یادگار کے توسیع شدہ حصے کا افتتاح کیا۔