Sunday, April 28, 2024

برطانوی شاہی جوڑا آسٹریلیا کے دورے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گیا

برطانوی شاہی جوڑا آسٹریلیا کے دورے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گیا
October 28, 2018
ویلنگٹن (92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑا آسٹریلیا کے دورے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گیا جہاں ان کا استقبال نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیکنڈا آرڈن نے کیا۔ شاہی جوڑے نے نیوزی لینڈ کے گورنمنٹ ہاؤس کا بھی دورہ کیا جہاں روایتی طریقے سے ان کا استقبال کیا گیا۔ شاہی جوڑے نے نیوزی لینڈ میں سکول کے بچوں اور قدیم قبلیے ماوری سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملاقات کی۔ ہیری اور میگھن ایبل نیشنل پارک کا دورہ بھی کریں گے جبکہ فلاحی تنظیموں کے کارکنوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔