Saturday, May 11, 2024

برطانوی شاہی جوڑا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

برطانوی شاہی جوڑا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا
September 21, 2019
لندن (92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ کنگسٹن پیلس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دورے کی دعوت پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے دی گئی ہے، برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد پاکستان کا دورہ ہوگا، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔