Thursday, May 9, 2024

برطانوی شاہی جوڑا 14 اکتوبر کو پاکستان آئے گا

برطانوی شاہی جوڑا 14 اکتوبر کو پاکستان آئے گا
October 5, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، شاہی جوڑا 14 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریگا۔ دولت مشترکہ کے دفتر کی درخواست پر شاہی جوڑا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کرے گا، ڈیوک اینڈ ڈچیز کے سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کے اس دورے سے برطانیہ اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کو مزید اہمیت ملے گی۔