Friday, April 19, 2024

برطانوی سیکرٹری خارجہ کے گارڈ امریکا سے واپسی پر اسلحہ جہاز میں ہی بھول گئے

برطانوی سیکرٹری خارجہ کے گارڈ امریکا سے واپسی پر اسلحہ جہاز میں ہی بھول گئے
September 20, 2020
لندن (92 نیوز) برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب کے باڈی گارڈ امریکا سے واپسی پرگولیوں سے بھرا پستول جہاز میں ہی بھول آئے۔ غفلت پر باڈی گارڈ کو آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔ برطانوی سیکرٹری خارجہ رواں ہفتے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو اور امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے ساتھ ملاقات کے لیے واشنگٹن گئے تھے۔ ڈومینک راب کی واپسی پر ان کے گارڈ نیم خودکار پستول کو جہاز میں ہی بھول آئے جو بعد میں صفائی کرنے والے عملے کو ملا۔