Monday, May 20, 2024

برطانوی سکیئر نے کار کے پیچھے تیز رفتار سکیئنگ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

برطانوی سکیئر نے  کار کے پیچھے تیز رفتار سکیئنگ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
October 4, 2017

سویڈن ( 92 نیوز )ٹھنڈے ٹریک پر گرم جوشی کا مظاہرہ، سابق برطانوی سکیئر نے برف پر فراٹے مارتی کار کے پیچھے تیز رفتار سکیئنگ کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
سویڈن کے برفیلے ٹریک پر سابق برطانوی اولمپک سکیئر گراہم بیل نے کار سے بندھی رسیوں کو پکڑا اور پھر فراٹے مارتی گاڑی نے سکیئر کو کڑے امتحان میں ڈال دیا۔ کار کی رفتار ایک سو نواسی اعشاریہ صفر سات کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچی مگر سکیئر نے رسی نہ چھوڑی ۔
گراہم بیل نے ایک سو بارہ اعشاریہ چھ پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا۔