Sunday, May 12, 2024

برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ کی پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنیکی مخالفت

برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ کی پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنیکی مخالفت
April 3, 2021

لندن (92 نیوز) برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر سوالات اٹھا دئیے، وزیر خارجہ ڈومینک راب کو خط لکھ دیا اور فیصلے کو سیاسی قرار دے دیا۔

برطانیہ نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر گذشتہ روز پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا تھا، برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے فیصلے کی مخالفت کر دی اور اس حوالے سے وزیر خارجہ ڈومینک راب کو خط لکھ دیا۔

ناز شاہ نے خط میں سوال اٹھایا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں کس بنیاد پر ڈالا گیا، حالانکہ فرانس، جرمنی اور بھارت کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا برطانوی حکومت ریڈ لسٹ سے متعلق مربوط لائحہ عمل نہیں رکھتی؟ برطانوی حکومت اپنے عوام کے تحفظ کی بجائے سیاسی فیصلے کر رہی ہے، حکومت کا یہ اقدام پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے خلاف ہے۔