Friday, April 26, 2024

برطانوی دفتر خارجہ نے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر کی نقاب کشائی کردی

برطانوی دفتر خارجہ نے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر کی نقاب کشائی کردی
July 27, 2020
لندن (92 نیوز) برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر کی نقاب کشائی کردی گئی۔ ملکہ نے  تقریب میں آن لائن شرکت کی۔ تصویر نامور مصورہ میریم ایسکوفٹ نے بنائی ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ نے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر کی نقاب کشائی کردی۔ ملکہ برطانیہ نے اپنی تصویر کی نقاب کشائی کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔ نئی تصویر میں ملکہ برطانیہ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کی لمبائی گھٹنوں تک ہے۔ ملکہ ایک شاندار کرسی پر براجمان ہیں اور ان کے ساتھ ایک میز موجود ہے جس پر چائے کا کپ پڑا ہے اور اس کے ساتھ ہی خوبصورت گلاب کے پھولوں سے سجا ہوا گلدان بھی ہے۔ ملکہ برطانیہ کی تصویر لندن میں قائم دفتر خارجہ کی عمارت میں رکھی جائے گی۔ مصورہ میریم ایسکوفٹ اس سے پہلے بھی ملکہ برطانیہ کی تصویر بنا چکی ہیں۔ میریم ایسکوفٹ اسپین کے شہر بارسلونا میں پیدا ہوئی تھیں مگر ان کی زندگی کا زیادہ تر حصہ برطانیہ میں ہی گزرا ہے۔ 2018 میں میریم ایسکوفٹ نے برطانیہ کا سب سے بڑا مصوری کا انعام بھی جیتا تھا۔