Friday, April 26, 2024

برطانوی دارالعوام نے ہیتھروایئر پورٹ پر تیسرے رن وے کے قیام کی منظوری دے دی

برطانوی دارالعوام نے ہیتھروایئر پورٹ پر تیسرے رن وے کے قیام کی منظوری دے دی
June 26, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی دارالعوام نے دارالحکومت لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر تیسرے رن وے کے قیام کی منظوری دیدی ۔ برطانوی دارالعوام میں حکومت کی جانب سے ہیتھرو ایئر پورٹ  کی توسیع کا بل پیش کیا گیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بل کے حق میں چار سو پندرہ اور مخالفت میں ایک سو انیس ووٹ پڑے ۔ منظوری کے بعد مصروف ہیتھرو ایئرپورٹ کا تیسرا رن وے  تعمیر کیا جائے گا ۔ حکومت کا موقف ہے کہ تعمیر کیلئے ٹیکس دہندگان سے پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے جبکہ ایک لاکھ افراد ملازمتیں حاصل کر سکیں گے ۔ دوسری جانب ہیتھرو ایئر پورٹ کی توسیعی منصوبے کے مخالفین نے پارلیمنٹ لابی میں لیٹ کر احتجاج کیا ۔