Friday, April 26, 2024

برطانوی خلاباز ٹم پیک کی پانی کے اندر تربیت لینے کی ویڈیو جاری، رواں سال دسمبر میں سویوز خلائی سفر پر روانہ ہونگے

برطانوی خلاباز ٹم پیک کی پانی کے اندر تربیت لینے کی ویڈیو جاری، رواں سال دسمبر میں سویوز خلائی سفر پر روانہ ہونگے
July 9, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) خلائی مشن پر روانگی کیلئے برطانوی خلاباز ٹم پیک کی امریکی ریاست ٹیکساس میں پانی کے اندر تربیت لینے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں برطانوی خلاباز ٹم پیک کو خلائی مشن پر روانہ ہونے کیلئے پانی کے اندر ٹریننگ لیتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیک پانی کے پول میں عالمی خلائی اسٹیشن کے لائف سائز موک میں ٹریننگ لے رہا ہوتا ہے اور پھر اسے پانی سے باہر نکالا جاتا ہے۔ یورپین خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹم پیک کو پانی میں حرکت کرنے کی تربیت دی جا رہی تھی جیسا کہ خلا میں حرکت کرتے ہیں۔ ٹم پیک کے رواں سال دسمبر میں سویوز خلائی جہاز کے ذریعے  خلائی سفر کا امکان ہے۔