Friday, April 26, 2024

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.26 ڈالر فی بیرل اضافہ

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.26 ڈالر فی بیرل اضافہ
November 6, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تین روز کی کمی کے بعد اضافہ ہو گیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.26 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔

برطانوی خام تیل کی قیمت 82.80 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.75 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 81.56 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔