Monday, May 13, 2024

برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کی اجازت

برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کی اجازت
January 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) برطانیہ نے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے اپنی ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی، برطانوی شہریوں کیلئے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دے دیا گیا۔ عالمی امن کے داعی پاکستان کے حالات کنٹرول میں آگئے، پوری دنیا امن و امان کی تعریف کرنے لگی، برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں سکیورٹی کو بہتر قرار دیا اور شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کرتے ہوئے سفر کی اجازت دے دی https://twitter.com/CTurnerFCO/status/1220680011889496069?s=20 برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا برطانوی شہریوں کیلئے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ ہے، شہری بذریعہ سڑک وادی کیلاش تک جاسکتے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا سکیورٹی میں بہتری سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ https://twitter.com/CTurnerFCO/status/1220680926788816904?s=20 برطانیہ نے 2015 کے بعد سفری ہدایات میں پہلی بار ترمیم کی، جون 2019 میں برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا، برطانوی شاہی جوڑے نے امن کی بہتر صورت حال پر ہی اکتوبر 2019ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔