Saturday, May 4, 2024

برطانوی حکومت نے ایئرپورٹس پر رات کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھا دی

برطانوی حکومت نے ایئرپورٹس پر رات کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھا دی
December 21, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی حکومت نے ائیرپورٹس پر رات کے وقت پروازوں پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز گیٹ وک ائیر پورٹ پر مشتبہ ڈرون کی پرواز کے باعث کیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ کرس گریلنگ کا کہنا ہے کہ صورتحال نارمل ہونے تک پابندیاں  عارضی طورپر اٹھائی گئی ہیں۔ گیٹ وک ائیر پورٹ کھولنے کا فیصلہ ایوی ایشن ماہرین کی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ائیر پورٹ کی بندش اور فلائٹ منسوخی سے ہونیوالی مشکلات سے آگاہ ہیں۔ برطانیہ میں رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک جہازوں کی آمدورفت پر پابندی ہے۔