Tuesday, May 21, 2024

برطانوی جریدے کے بکنگھم پیلس کے نسل پرست ہونے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

برطانوی جریدے کے بکنگھم پیلس کے نسل پرست ہونے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
June 3, 2021

لندن (92 نیوز) برطانوی جریدہ بکنگھم پیلس کے نسل پرست ہونے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آیا۔

برطانوی جریدے کی بکنگھم پیلس کے نسل پرست ہونے سے متعلق دستاویزات کے مطابق 1960 تک رنگ ونسل کی بنیاد پر انتظامی اُمور کیلئے خدمات پر پابندی عائد تھی۔ بکنگھم پیلس میں گندمی یا کالے رنگ کے ملکی یا غیر ملکی افراد کی خدمات پر پابندی تھی۔ بکنگھم پیلس کی متنازع شقوں پر مبنی پالیسی آج بھی موجود ہے۔

دستاویزات سے میں بات بھی سامنے آئی کہ شاہی فیملی کو نسل اور جنس کی تفریق سے روکنے والے قوانین سے استثنیٰ ہے۔