Thursday, April 25, 2024

برطانوی ثناء خواں سمیع یوسف چالیس برس کے ہو گئے

برطانوی ثناء خواں سمیع یوسف چالیس برس کے ہو گئے
July 21, 2020

لندن ( 92 نیوز) بین الاقوامی شہرت کے حامل برطانوی ثناء خواں  ،صوفی گلوکار اور موسیقارسمیع یوسف آج اپنی چالیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں،پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ان کے کروڑوں مداح  ہیں۔

21جولائی 1980کو پیدا ہونے والے سمیع یوسف چالیس برس کے ہوگئے،انہیں اسلامی دنیا کا سب سے بڑا راک اسٹار سمجھا جاتا ہے ،لندن میں مقیم سمیع یوسف مشرقی اور مغربی موسیقی کے حسین  امتزاج   سے دنیا کو صوفی تعلیمات سے روشناس کرارہے ہیں ۔

سال 2003میں  سمیع یوسف کا پہلا البم’’ المعلم‘‘ ریلیز ہوا جس میں شامل نعت ’’محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ‘‘ نے انہیں شہرت دوام بخشی ۔

دنیا بھر میں کنسرٹس میں پرفارم کرنے والے سمیع یوسف کو  انگریزی،فارسی،آذری ،عربی ،اردو سمیت کئی زبانوں   پر عبور حاصل ہے ۔

موسیقی اورسماجی شعبے میں سمیع یوسف کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہاجاتا ہے ، اقوام متحدہ نے انہیں اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا ۔انہیں  ایک برطانوی یونیورسٹی نے  سمیع یوسف کو ڈاکٹر یٹ کی ڈگری سے بھی نوازا۔