Monday, May 13, 2024

برطانوی توانائی کمپنی نے بھارتی حکومت کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی

برطانوی توانائی کمپنی نے بھارتی حکومت کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی
January 29, 2021

لندن (92 نیوز) مودی کے انتہا پسند بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ برطانوی توانائی کمپنی نے بھارتی حکومت کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرن انرجی نے گزشتہ ماہ بھارت سے مقدمہ جیتا تھا۔ انٹرنیشنل ٹربیونل نے انڈین حکومت کے ساتھ تنازعے میں برطانوی کمپنی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ بھارتی حکومت نے برطانوی کمپنی کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر ادا کرنے تھے۔ بھارتی بحری جہاز اور طیارے قرق کیے جانے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرن انرجی کمپنی نے برطانیہ میں بھارت کے اثاثوں کے حوالے سے معلومات لینا شروع کر دیں۔ ٹربیونل نے سود اور اخراجات کے علاوہ ایک ارب ڈالر سے زائد رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔