Friday, April 26, 2024

برطانوی تاریخ میں پہلی بار باحجاب مسلم خاتون جج تعینات

برطانوی تاریخ میں پہلی بار باحجاب مسلم خاتون جج تعینات
May 28, 2020

لندن  ( 92 نیوز) برطانوی تاریخ میں پہلی بار باحجاب مسلم خاتون جج تعینات ہو گئیں ، 40 سالہ رافعہ ارشد نے کیریئر کا آغاز بطور سولیسٹر کیا۔

رطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار  باحجاب مسلم خاتون جج کے منصب پر فائز ہوگئیں ، 40سالہ رافعہ ارشد نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور سولیسٹر کیا تھااور پھر بیرسٹر کی حیثیت سے پریکٹس کرتی رہیں ۔

ویسٹ مڈلینڈز میں باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ جج کے لئے انکی تقرری ہوئی،رافعہ ارشد یارکشائر میں پیدا ہوئیں ،

رافعہ ارشد نے اپنی تعیناتی کو مسلمان خواتین کیلئے حوصلہ افزا قرار دیا ، ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کوئی بھی ٹیلنٹ رنگ و نسل کی وجہ سے چھپ نہیں سکتا ، انہیں بھی حجاب کی وجہ سے کبھی کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

تین بچوں کی ماں جج رافعہ ارشد ویسٹ یارکشائر کے علاقے میں پلی بڑھیں ، انہوں نے گیارہ سال کی عمر سے ہی حجاب اوڑھنا شروع کردیا تھا۔