Saturday, May 18, 2024

برطانوی بحریہ کے سربراہ کی پاکستانی ہم منصبب سے ملاقات

برطانوی بحریہ کے سربراہ کی پاکستانی ہم منصبب سے ملاقات
November 14, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) فرسٹ سی لارڈ اور برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سر فلپ جانز کے بی سی اے ڈی سی پاک بحریہ کے سربراہ کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فرسٹ سی لارڈ اوربرطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد معزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔  

ایڈمرل سر فلپ جانز نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُموراور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے مختلف شعبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان کو خطے کی میری ٹائم صورت حال میں پاک بحریہ کے کردار اور بحرِ ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کے شہداءکو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے نیول ہیڈکوارٹرز میں قائم یادگارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ایڈمرل سر فلپ جانز اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں لاہوراور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کریں گے اورپاکستان نیو ی وار کالج لاہور میں لیکچر بھی دیں گے۔

برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں استحکام کا باعث بنے گا۔