Friday, May 17, 2024

برطانوی باکسر نے کامن ویلتھ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

برطانوی باکسر نے کامن ویلتھ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا
September 28, 2019
لندن (92 نیوز) برطانیہ کے باکسر ڈینیئل ڈبوس نے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا، برطانوی باکسر نے گھانا کے باکسر کو شکست دے کر کامن ویلتھ ہیوی ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، ڈینیئل ڈبوس نے حریف کھلاڑی کو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ کر دیا۔ لندن کے رائل البرٹ ہال میں کامن ویلتھ ہیوی ویٹ کے مقابلہ میں برطانیہ کے ڈینیئل ڈبوس اور گھانا کے ایبنیزز کا جوڑپڑا ،فائٹ کے دوران برطانوی باکسر حریف باکسر پر پوری طرح حاوی رہے اور گھانا کے باکسرکو سنبھلنے کا موقع نہ دیا ، ایبنیززبرطانوی باکسر کے مکوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور پہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ ہو گئے، برطانوی باکسر نے کیر ئیر کی 13 ویں فائٹ اپنے نام کرتے ہوئے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔