Thursday, May 9, 2024

برطانوی ایوان نمائندگان کا پہلا اجلاس ، نئے ارکان نے حلف اٹھالیا

برطانوی ایوان نمائندگان کا پہلا اجلاس ، نئے ارکان نے حلف اٹھالیا
December 18, 2019
لندن ( 92 نیوز) انتخابات کے بعد برطانوی ایوان  نمائندگان کا پہلا اجلاس ہوا اور نئے منتخب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ نے حلف اٹھایا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے برطانوی انتخابات کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا اور سب سے پہلے لنڈسے ہوئل نے حلف اٹھایا۔ لنڈسے ہوئل کا اجلاس سے قبل ہی بطور  اسپیکر دوبارہ انتخاب کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد پارلیمنٹ کے سب سے زیادہ بار منتخب ہونے والے رکن پیٹر باٹملے نے حلف اٹھایا اور پھرباری باری دیگر ممبران پارلیمنٹ نے  حلف اٹھایا۔