Saturday, May 4, 2024

برطانوی ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈ کے تصفیے کو جرم نہیں کہا جا سکتا ، ملک ریاض

برطانوی ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈ کے تصفیے کو جرم نہیں کہا جا سکتا ، ملک ریاض
December 5, 2019
 پشاور (92 نیوز) معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے کہا ہے برطانوی ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈ کے تصفیے کو جرم نہیں کہا جا سکتا۔ پشاور کے علاقے چمکنی میں بحریہ ٹاؤن سیلز اینڈ مارکیٹنگ آفس کے افتتاح کے موقع پر ملک ریاض نے کہا ہے کہ ان کا پاکستانی حکومت کے ساتھ کوئی معاملہ نہیں، وہ ہر صورت میں سپریم کورٹ کو پیسے دینے کا وعدہ پورا کریں گے چاہے اس کے لئے انہیں اپنا گھر بھی گروی رکھنا پڑے۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ان کے بچے برطانوی شہری ہیں، ایک سال انکوائری کے بعد برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے کہا ہے کہ ملک ریاض نے کوئی جرم نہیں کیا۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ان کی طرح دیگر پاکستانیوں کو پیسہ ملک میں لانا چاہیے۔ ملک کا ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنا تھوڑا مشکل ہے مگر جہاں جہاں بحریہ جاتا ہے وہاں شہر بدل جاتا ہے۔