Friday, April 26, 2024

برطانوی اپوزیشن لیڈر بھی مسئلہ کشمیر پر بول پڑے

برطانوی اپوزیشن لیڈر بھی مسئلہ کشمیر پر بول پڑے
August 11, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانوی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کا مطالبہ کردیا ، ادھر بی بی سی نے کشمیریوں کے احتجاج پر مبنی ویڈیو کو جھوٹا قرار دینے کا بھارتی دعویٰ رد کردیا ،بحرین میں نماز عید کے بعد کشمیر کے حق میں نعرے لگ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر  برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر بھی خاموش نہ رہ سکے ، انہوں نےکہا کہ  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل قبول نہیں ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ بھارتی میڈیا نے حسب روایت سچ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو سامنے لانے والے صحافیوں کے خلاف پروپیگنڈہ مہم شروع کردی ہے جس پر برطانوی نشریاتی ادارے کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ بی بی سی نیوز پریس ٹیم نے کشمیر کی صورتحال کو غلط پیش کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے، اپنی ٹویٹ میں ٹیم نے لکھا ہے کہ وہ کشمیر کی صورتحال کو مکمل اور صحیح انداز میں پیش کررہے ہیں، انھیں کشمیر میں دیگر براڈ کاسٹرز کی طرح سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،  لیکن ادارہ وہی رپورٹ کررہا ہے جو وہاں ہورہا ہے۔ [caption id="attachment_236258" align="alignnone" width="426"]بی بی سی نیوز پریس ٹیم نے کشمیر کی صورتحال کو غلط پیش کرنے کے الزامات کی تردید کردی بی بی سی نیوز پریس ٹیم نے کشمیر کی صورتحال کو غلط پیش کرنے کے الزامات کی تردید کردی[/caption] ادھر بحرین میں بھی کشمیر کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں ، نماز عید کے بعد  پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے کشمیر کی آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔