Saturday, May 18, 2024

برطانوی انتخابات میں ایک دن باقی رہ گیا، اس بار بھی مخلوط حکومت بننے کا امکان

برطانوی انتخابات میں ایک دن باقی رہ گیا، اس بار بھی مخلوط حکومت بننے کا امکان
May 6, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی انتخابات میں ایک دن باقی رہ گیا ہے جبکہ پورے ملک میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ برطانیہ میں 650 نشستوں پر 1020 خواتین سمیت 3971 امیدوار مد مقابل ہیں۔ برطانیہ کے جن 650 حلقوں میں انتخابات ہوں گے ان میں انگلینڈ کے 533 حلقے، سکاٹ لینڈ کے59، ویلز کے 40 اور شمالی آئرلینڈ کے 18 حلقے شامل ہیں۔ 650 میں سے 326 نشستیں لینے والی جماعت حکومت بنا سکتی ہے تاہم رائے عامہ کے جائزوں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت اتنی تعداد میں سیٹیں نہیں جیت سکے گی اور آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی۔ انتخابات میں کل 3971 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں 1020 خواتین امیدوار ہیں۔ سب سے زیادہ امید وار کنزرویٹو پارٹی کے 648 ہیں جبکہ لیبر کے 631 اور لبرل ڈیموکریٹس کے بھی 631 امیدوار میدان میں ہیں۔