Friday, May 17, 2024

برطانوی انتخابات، بورس جانسن کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے امکانات روشن

برطانوی انتخابات، بورس جانسن کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے امکانات روشن
December 13, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانوی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی واضح اکثریت کی راہ پر گامزن ہے۔ بورس جانسن کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہیں۔ ایگزٹ پول کے مطابق بورس جانسن ایک بار پھر برطانوی وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ کنزرویٹو پارٹی جسے ٹوری پارٹی بھی کہا جاتا ہے ایک بار پھر ہاؤس آف کامنز کی سب بڑی جماعت کے طور پر ابھر سکتی ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 50 نشستیں زیادہ ملنے کا امکان ہے۔ ایگزٹ پول ایوان نمائندگان میں ٹوری ایم پیز کی تعداد 368 تک پہنچنے کی پیش گوئی کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق انتخابات کے نتائج لیبرپارٹی کیلئے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوں گے۔ جیریمی کوربن کی لیبر پارٹی کو 191 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ 2017کے انتخابات کے مقابلے میں لیبر پارٹی کو 71 نشستوں کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ۔ ایگزٹ پول کے مطابق لبرل ڈیموکریٹکس گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 1 نشست زیادہ جیت کر 13 نشستیں حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اسکاٹش نیشنل پارٹی 55 نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں آ گئی ہے جو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 20 نشستیں زیادہ ہوں گی۔ پلیڈ کیمری 3 ، گرین پارٹی 1 نشست جیت سکتی ہے جبکہ 19 آزاد امیدواروں کے میدان مارنے کا امکان ہے۔ نیجل فراج کی بریگزٹ پارٹی شائد ایک بھی نشست نہ جیت سکے۔