Friday, April 19, 2024

  برطانوی الیکشن میں بھی دھاندلی کی بازگشت سینئر رہنما جارج گیلوے بریڈ فورڈ ویسٹ سے ہارنے پردھاندلی کا الزام لگا دیا

   برطانوی الیکشن میں بھی دھاندلی کی بازگشت سینئر رہنما جارج گیلوے بریڈ فورڈ ویسٹ سے ہارنے پردھاندلی کا الزام لگا دیا
May 8, 2015
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی انتخابات کو دنیا بھر میں شفاف مانا جاتا ہے بائیو میٹرک ، آن لائن  سسٹم  سمیت دیگر کمپیوٹرائز سہولیات کی وجہ سے بے ضابطگیوں کا امکان نہ ہونے کے برابر  ہے  مگر  تحریک انصاف سمیت دیگر پاکستانی رہنماؤں سے دوستی نبھانے والے جارج گیلولے نے دھاندلی کا الزام لگا کر سب کو حیران کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بریڈ فورڈویسٹ ہے وہ علاقہ جہاں پاکستانی اور بھارتی نژاد بڑی تعداد میں آباد ہیں ،ریسپکٹ پارٹی کے سربراہ نے جب شکست ہوتی دیکھی تو ہوئے پریشان  نازشاہ کی جیت تھی انہیں نا قابل قبول یہی وجہ ہے کہ لگا دیا انہوں نے دھاندلی کا الزام  جس کے بعد سیاسی حلقے رہ گئے حیران کیا اب برطانوی الیکشن پر بھی پاکستانی انتخابات کی طرح سوالات اٹھیں گے۔ واضح رہےکہ جارج گیلوے اپنی متنازع شخصیت کے وجہ سے خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنے رہتے ہیں  تاہم وہ پاکستانی کمیونٹی  میں بھی خاصا اہم مقام رکھتے ہیں ۔ تحریک انصاف برطانیہ کے رہنماؤں سے ان کی دوستی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ جارج گیلوے نے اپنی انتخابی مہم کے دوران جب الطاف حسین کے حوالےسے بیان دیا توبھی سیاسی حلقے ان پر ہلکی پھلکی تنقید کرتے نظر آئے۔ جارج نے بریڈ فورڈ ایسٹ کے کچھ حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرا دی تاہم ری کاؤنٹنگ میں بھی نتیجہ ٹس سے مس نہ ہوا۔ تو جناب شکست تسلیم کر لیں کیوں برطانوی روایات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔