Thursday, March 28, 2024

برطانوی اخبار کی خبر غلط، ریہام خان نے کالج میں داخلے کا ذکر کیا ، ڈگری کی بات نہیں کی: نعیم الحق

برطانوی اخبار کی خبر غلط، ریہام خان نے کالج میں داخلے کا ذکر کیا ، ڈگری کی بات نہیں کی: نعیم الحق
July 15, 2015
لاہور (92نیوز) ریہام خان کے تعلیمی کیرئیر پراٹھتے سوالات کا جواب دینے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق میدان میں اتر آئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار کی خبر غلط ہے۔ ریہام نے تو اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ گریجوایٹ کی ڈگری کا ذکر تک نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریہام نے صرف داخلہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ ریہام خان کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ریہام نے نارتھ لنڈزے کالج میں پوسٹ گریجوایٹ براڈکاسٹ جرنلزم کی تعلیم کا آغاز کیا اور کورس کے ضابطے پورے کرتے ہوئے بی بی سی میں چار ماہ کام کیا۔ کورس کے اخراجات اٹھانے کی غرض سے انہوں نے نوکری کی تلاش شروع کر دی۔ آخر کار ان کو لیگل ٹی وی کی طرف سے پیشکش ہوئی جہاں بہترین کارکردگی پر ایک ماہ کے اندر انہیں مستقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب لنڈزے کالج کی ویب سائٹ پر پوسٹ گریجوایٹ کورسز میں جرنلزم کے کورسز کا دور دور تک کوئی نام و نشان ہی نہیں ہے۔ برطانوی اخبار نے بھی اپنی رپورٹ میں ڈگری نہیں براڈکاسٹ جرنلزم کے کورس کا ذکر کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔