Sunday, September 8, 2024

برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ نےکاغذی ایڈیشن کوالوداع کہہ دیا

برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ نےکاغذی ایڈیشن کوالوداع کہہ دیا
March 27, 2016
    لندن(ویب ڈیسک)وقت بدلا تو صحافت کےتقاضے بھی بدلنے لگے ہیں معروف برطانوی اخبار  دی انڈیپینڈنٹ نے  تیس برس کے عرصے تک چھپنے والے کاغذی ایڈیشن کو الوداع کہہ دیا اخبار اب صرف ڈیجیٹل فارمیٹ میں ہی دستیاب ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق اخبار نے اپنے آخری اداریے میں لکھا ہے کہ تاریخ اسے ایک ایسے جری اقدام پر پرکھے گی جس میں اس نے آن لائن میڈیا کی طرف رخ کر کے دیگر اخبارات کے لیے ایک مثال قائم کی ہےاخبار کے مالک نے پرنٹ ایڈیشن کو روکنے کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا اس اخبار کو تین صحافیوں نے سن انیس سو چھیاسی میں شائع کرنا شروع کیا تھا۔ رفتہ رفتہ یہ اخبار ترقی کی منزلیں طے کرتا گیا اپنے عروج کے وقت اس اخبار کی اشاعت چار لاکھ بیس ہزار تھی، تاہم حالیہ کچھ عرصے میں اس کی اشاعت سمٹ کر چالیس ہزار رہ گئی تھی۔