Saturday, May 11, 2024

برطانوی، آسٹریلوی اور بھارتی سکھ رہنماﺅں کے وفد کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ

برطانوی، آسٹریلوی اور بھارتی سکھ رہنماﺅں کے وفد کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ
October 1, 2019
ننکانہ (92 نیوز) برطانوی ،آسٹریلوی اور بھارتی سکھ رہنمائوں کے وفد نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سکھ رہنمائوں کےوفد نے گورودوارہ جنم استھان کے مختلف حصوں کو دیکھا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، وفد نے گورودوارہ جنم استھان کی بہترین تزئین وآرائش پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا،، سکھوں کے ایک سو اڑتیس رکنی وفد نے بابا گورونانک کے جنم دن پر تقریبات کی مناسبت سے پانچ سو پچاس پودے لگائے۔ دوسری جانب سکھ کمیونٹی کے رہنما اور پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کو بے نقاب کر کے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ فخرہے عمران خان جیسا نڈر لیڈرملک کا وزیراعظم ہے۔ سکھ کمیونٹی مشکل کی ہر گھڑی میں قوم اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔