Thursday, April 18, 2024

برصغیر کے نامور موسیقار نثار بزمی کا آج 97 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

برصغیر کے نامور موسیقار نثار بزمی کا آج 97 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
December 1, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اپنی سریلی دھنوں سے لاتعداد گیتوں کو امر کر دینے والے برصغیر کے نامور موسیقار نثار بزمی کا آج 97 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

سید نثار احمد المعروف نثار بزمی نے اپنے فلم کیریئر کا آغاز قیام پاکستان سے قبل 1944 میں کیا۔ بحیثیت  موسیقار ان کی  پہلی فلم جمنا پار ریلیز ہوئی لیکن شہرت فلم کھوج میں محمد رفیع کے گائے ہوئے نغمے چندا کا دل ٹوٹ گیا سے ملی۔

نثار بزمی کو شاہ خرچ موسیقار کہا جاتا تھا، وجہ آلات کا زیادہ استعمال تھا۔ فلم امرائو جان ادا کے ایک گانے’’مانے نہ بیری بلما میرا من تڑپائے‘‘ میں انہوں نے 50 سے زائد آرکسٹرا کا استعمال کیا۔

نثار بزمی نے اپنے پورے کیریئر میں 68 ریلیز شدہ فلموں کی موسیقی ترتیب دی جو تمام کی تمام اردو زبان میں تھیں۔