Friday, April 26, 2024

برسٹل میں بادل برسنے سے سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ تاخیر کا شکار

برسٹل میں بادل برسنے سے سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ تاخیر کا شکار
June 12, 2019
 برسٹل (92 نیوز) کرکٹ ورلڈکپ میں آج پھر بارش کا کھیل جاری ہے۔ برسٹل میں بادل برسنے سے سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ تاخیر کا شکار ہے۔ دوسری طرف بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ اوپننگ بلے باز شیکھر دھون انجری کے باعث میگا ایونٹ سے آؤٹ ہو گئے۔ شیکھر دھون آسٹریلیا کیخلاف میچ میں انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔ شیکھردھون کی انجری کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کے انگوٹھے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی اور ڈاکٹرز نے بھارتی بلے باز کو تین ہفتے آرام کا مشورہ  دیا ہے۔ شیکھر دھون نے کینگروز کیخلاف 117 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔ بھارت نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دی تھی۔