Wednesday, May 1, 2024

برسلز کے آئیرش بارڈر والا مطالبہ چھوڑنے تک کوئی ڈیل نہیں ہو گی، برطانوی وزیراعظم

برسلز کے آئیرش بارڈر والا مطالبہ چھوڑنے تک کوئی ڈیل نہیں ہو گی، برطانوی وزیراعظم
October 16, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ اس وقت تک کوئی ڈیل نہیں کی جائے گی جب تک برسلز اپنا آئیرش بارڈر والا مطالبہ نہیں چھوڑ دیتا۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں جاری اجلاس میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے نکلنے کی شرائط کو مزید واضع کر دیا۔ وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف سے شمالی ائیرلینڈ کی سرحد والے مسئلے پر کوئی فیصلہ نہ ہونا مایوس کن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یورپی یونین کی جانب سے آئرلینڈ کی سرحد کو برطانیہ سے جدا کرنے والے معاملے پر لچک نہ دکھائی گئی تووہ بغیر کسی ڈیل کے اس بلاک کو چھوڑ دیں گی۔ برطانیہ کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈال کر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ اس بیان کے بعد تھریسامے پر پارلیمنٹ میں موجود تمام ممبران کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ قائدحزب اختلاف اور لیبر پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تھریسامے کو اب لیبر کے لیے راستہ بنا دینا چاہئے تاکہ لیبر پارٹی اس مسئلے کوحل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔