Sunday, September 8, 2024

برسلز: پیرس حملے میں ملوث حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے، سکیورٹی اداروں کا ملزموں کے گرد گھیرا تنگ

برسلز: پیرس حملے میں ملوث حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے، سکیورٹی اداروں کا ملزموں کے گرد گھیرا تنگ
January 9, 2016
پیرس حملے میں ملوث روپوش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے۔ بیلجیئم پولیس کے مطابق فنگر پرنٹس برسلز کے ایک اپارٹمنٹ سے حاصل کیے۔ پیرس حملے میں ملوث روپوش دہشت گردوں کے گرد سکیورٹی اداروں کا گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ بیلجیم کے وفاقی دفتر استغاثہ کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے صلاح عبد الاسلام کے فنگر پرنٹ اور ہاتھ سے بنائے گئے بیلٹ برآمد کر لیے ہیں۔ عین ممکن ہے ہاتھ سے بنائے بیلٹوں کو آتشگیر مواد باندھنے کے لیے استعمال کیا جانا ہو۔ اپارٹمنٹ کو دہشت گردوں نے فرضی نام بتا کر کرائے پر حاصل کیا تھا، جلد ہی بڑی کامیابی ملے گی۔