Tuesday, May 7, 2024

برسلز پریس کلب میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق تصویری نمائش کا آغاز

برسلز پریس کلب میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق تصویری نمائش کا آغاز
November 10, 2018
|برسلز ( 92 نیوز ) یورپی پریس کلب برسلز میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق  تصویری نمائش کاآغازہوگیا ،جس کا افتتاح وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے  کیا۔ یورپی پریس کلب برسلز میں  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق نمائش شروع ہوگئی ، جس کا افتتاح وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے  کیا ، جبکہ نقابت کے فرائض ممتاز دانشور و صحافی شیراز راج نے اداکیے۔ شرکاء سے خطاب میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کاکہناتھاکہ اب تک بڑی تعداد میں لوگ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ نمائش میں فرانسیسی فوٹوگرافر ’’سدریک گربے ہائے‘‘ کی مقبوضہ کشمیر میں لی گئی تصاویر رکھی گئی ہیں۔ برسلز میں شروع ہونیوالی تصویری نمائش کشمیر ای یو ویک کا حصہ ہے۔یہ نمائش دو ہفتے تک جاری رہے گی۔