Sunday, September 8, 2024

برسلز میں ہزاروں افراد کا مہاجرین سے متعلق معاہدے کے خلاف مظاہرہ

برسلز میں ہزاروں افراد کا مہاجرین سے متعلق معاہدے کے خلاف مظاہرہ
December 17, 2018
برسلز( 92 نیوز) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہزاروں افراد کا مہاجرین سے متعلق معاہدے کے خلاف مظاہرہ  کیا ، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی  آنسو گیس کی شیلنگ ، واٹر کینن کااستعمال ، 90 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا بیلجئم کی دائیں بازو کے جماعت کی جانب سے ہونے والے مظاہرے میں پانچ ہزار سے زائد افراد شریک  تھے ۔ مظاہرین نے  یورپی ہیڈ کوارٹرز کی جانب مارچ کی کوشش تو  پولیس نے انہیں  منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر  کینن کا استعمال کیا۔ پولیس کی جانب سے جارحیت کے  جواب میں مظاہرین نے بھی جوابی پتھراؤ شروع کردیا، جھڑپ کے دوران درجنوں مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔ جولائی میں اقوام متحدہ میں مہاجرین سے متعلق  معاہدہ طے پایا تھا جس کا مقصد عالمی سطح پر تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ ہے۔